چار روزہ خونریزی کے بعد اسرائیل،فلسطین جنگ بندی پرمتفق

israel palestine

israel palestine

مصر (جیو ڈیسک)مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسرائیل اور فلسطینی حکام میں چار روز سے جاری جنگ ختم ہوگئی ہے۔ خون ریزی کے دوران ستائیس فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل اور فلسطینی مجاہدین میں فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مصری سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریق چار روز کے بعد تشدد بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں جبکہ شہدا کی تعداد پچیس سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ایک سو زخمی ہیں۔

مصر کے سیکورٹی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے مطابق اسرائیل فلسطینی مجاہدین کو نشانہ بنانا بند کردے گا۔ اور فلسطینی مجاہدین اسرائیل پر راکٹ حملے روک دیں گے۔ اس سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے چوتھے روز بھی غزہ پٹی پر فضائی حملے کئے جس میں مزید سات فلسطین شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ طبی حکام کے مطابق ایک ہی روز میں اسرائیل کی بمباری میں باب ۔۔بیٹی سمیت سات فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ چار روز میں شہدا کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔