ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے تحریک انصاف میں شامل ہوا : ملک فیصل جاوید

کھاریاں : ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا ، عہدوں کی لالچ نہیں ، اگر میجر (ر) خلیل الرحمن کو اپنی سیاست پر اتنا ہی ناز ہے تو ضلع گجرات کے کسی بھی حلقے میں میرے مقابلہ میں الیکشن لڑیں ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا ، ان کی چالاکیوں سے ضلع گجرات میں تحریک انصاف کمزور ہوتی جا رہی ہے ، بار بار اور پرانے ورکروں کو عہدوں کو ہٹانے سے اجارہ داری قائم ہو رہی ہے ، اور پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے ، اب ہم زیادتیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، زیادتیوں کا بدلہ لیں گے ان خیالات کا اظہار ملک فیصل جاوید راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 115نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میجر (ر) خلیل الرحمن اپنے گائوں میں کونسلر نہیں بن سکتے وہ صرف اخباروں کے ذریعے سیاست کر رہے ہیں ، ہم تو سیاسی بیک گرائونڈ رکھتے ہیں اور باپ داد سے علاقہ کے عوام کی عملی طور پر خدمت کر رہے ہیں ، میرے خاندان کو پورا علاقہ بلکہ صوبہ پنجاب کے لوگ سیاستدان ہمیں اور مجھے جانتے ہیں ، اس کے برعکس موصوف اپنے گریبان میں جھانکر دیکھ لیں میں ان کو ذاتی سطح پر چیلنج کرتا ہوں کہ پہلے میرا مقابلہ کریں پھر جا کر پارٹی کی ضلعی قیادت سنبھالیں انہوں نے PTIکے قائدین سے گزارش کی ہے کہ کھرے کھوٹے کی پہچان کریں ، ضلع گجرات میں PTIکا شیرازہ بکھیر رہا ہے ، مخلص اور پرانے محنتی کارکنوں کو سازش کے ذریعے پارٹی سے نکال کر اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں ، فوری ایکشن لیا جائے ورنہ PTIکو تباہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا ۔