ایوان صدر : (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کے باوجود سینٹ انتخاب میں پیپلز پارٹی کی شاندار فتح ملک میں جمہوری اداروں کے مستحکم ہونے کا ثبوت ہے۔
ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے سنیٹرز اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب میں صدر نے امید ظاہر کی سینیٹرز جمہوریت کے فروغ لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اجلاس میں چیئرمین سینٹ سیدنیئرحسین بخاری، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابربلوچ، چوہدری شجاعت حسین اور میر اسرار اللہ زہری شریک تھے۔