وفاقی کابینہ اجلاس: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈیولیپمنٹ ڈویڑن ، وزارت اوورسیز پاکستانیز اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کا ایجنڈا نو نکات پر مشتمل ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان جرائم کے معاملات میں قانونی امداد اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے معاہدے کی حتمی دینے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ویت نام کو فل مارکیٹ اکانومی کے طور پر تسلیم کرنیکا فیصلہ بھی کرے گی۔
سوئی نادرن کی طرف سے فروری اور مئی دو ہزار گیارہ کے درمیان آئی پی پیز کو گیس فراہمی میں کٹوتی کے باعث ان کمپنیوں میں کمی کرنے فارمولے کی بھی منظوری دی جائے گی۔