تیس لاکھ آبادی کے لئے چار ہزار پولیس اہلکار ہیں : ڈی پی او گجرات

گجرات: انجمن تاجران مدینہ بازار کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز نے کہا کہ گجرات میں تقریباً 30لاکھ آبادی کے لئے 4000پولیس اہلکار ہیں جو کہ آبادی کے تناسب سے آٹے میں نمک کے ہی برابر ہیں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے تاجر برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا بازاروں میں سکیورٹی کمیرے نصب اور چوکیدارہ نظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے یہ بھی افسوس کا مقام ہے کہ ایک بندہ 10/12لاکھ روپے کی چوری کروالیتا ہے مگر بازار میں 100،200روپے سکیورٹی گارڈ کو چندہ نہیں دیتا پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت پر معمور ہے اس میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتی جائیگی اور تاجر تنظیموں کے ساتھ مکمل رابطے ہیں اور رہیں گے ، کاروباری طبقہ ملکی مشقت میں اہم رول ادا کرتا ہے جلد یونین کونسل سطح پر پولیس نظام شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے تا کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کا گیپ ختم ہو سکے میں انجمن تاجران مدینہ بازار کا شکر گزار ہوں جو انہوں نے مجھے آج عزت دی ہے اسکو ہمیشہ یاد رکھوںگا۔