ملتان: (جیو ڈیسک) پسند کی شادی کی رنجش لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو تشدد کے بعد آگ لگا دی انتہائی تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نواحی علاقہ قادر پور راں کی بستی بخش والا کے رہائشی قیصر شاہ ایک سال قبل اپنی کزن کرن شہزادی سے پسند کی شادی کی۔ چند روز سے قیصر اپنی بیوی کرن کے ہمراہ والدین کے گھر آیا ہو ا تھا کہ لڑکی کے بھائیوں کو پتہ چلا جس پر فرحت ، مصور اور مسعود شاہ نے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ قیصر کے گھر دھاوا بول دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں پیٹرول چھڑک آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے شور سن کر اہل خانہ اور اہل محلہ نے آکر آگ پر قابو پایا۔ قیصر شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔