گنجہ موڑ ویگن آتشزدگی کا ایک اور زخمی چل بسا

لالہ موسی ٰ: گنجہ موڑ ویگن آتشزدگی کا ایک اور زخمی چل بسا ، ویگن آتشزدگی حادثہ میں مرنے والے افراد کی تعداد دو ہو گئی ، جبکہ چار افراد ابھی تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، ویگن میں آگ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لگی ، مرنے والے کے لواحقین نے ویگن ڈرائیور کے خلاف مجرمانہ غفلت اختیار کی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا ، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں گنجہ موڑ کے قریب چلتی ویگن میں گیس سلنڈر سے ہونے والی گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کا شکار ہونے والی ویگن کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ویگن میں سوار مسافروں نے گیس کی لیکج سے متعلق بار بار آگاہ کیا ، مگر ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے ایک نہ سنی جس کے باعث ویگن میں آگ لگ گئی اور جب آگ لگی تو ویگن کا ڈرائیور اور کنڈیکتر بند ویگن میں لگی آگ میں جھلستے ہوئے مسافروں کو چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہو گئے ، جس کے نتیجہ میں چھ افراد موقعہ پر شدید طور پر جھلس گئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کرایا گیا ، جن میں سے محراب خان گزشتہ روز انتقال کر گیا تھا ، جبکہ اب نوجوان سیف علی ولدزبیر بٹ سکنہ رہڑ CMHکھاریاں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ متوفی سیف علی کے خالو امن آٹوز لالہ موسیٰ کے ایم ڈی رضا اقبال ڈار نے تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں ڈرائیور جاوید سکنہ دلہڑ کے خلاف مجرمانہ غفلت اختیار کرنبے اور موقعہ سے فرار ہوجانے کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے ۔