بگوٹا : کولمبیا میں آتش فشاں پھٹنا شروع

colombia volcano

colombia volcano

بگوٹا:(جیو ڈیسک) کولمبیا میں آتش فشاں پھٹنا شروع ہوگیا، لاوا نکلنے سے پہلے دھوئیں اور راکھ نکلنا شروع ہوگئی۔ حکومت نے قریبی علاقوں میں رہنے والوں کو خبردار کردیاہے۔ نیواڈو ڈیل روز نام سے معروف یہ آتش فشاں دو ہزار دس سے پھٹنے کے آخری مراحل میں تھا تاہم اب دھواں نکلنا شروع ہوگیاہے۔ کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ آتش فشاں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔