پاکستان : ( جیو ڈیسک) سیمنٹ کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران تین عشاریہ چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں پانچ عشاریہ چھ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
جولائی سے فروری کے دوران سیمنٹ کی اندرون ملک فروخت میں سات عشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گرمیوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ اسکے علاو ہ فروری کے ماہ تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
عام طور پر ملک میں سردیوں کے دوران تعمیراتی کام زیادہ نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے سردیوں میں تعمیراتی سامان کی فروخت میں کمی ہو جاتی ہے۔