بجلی کی ننگی تاریں واپڈا کےاہلکاران نے ٹیپ بھی نہیں لگائے جس سےجانی نقصان کا خدشہ
Posted on March 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: محلہ قادر آباد بھاگوال کلاں میں بجلی کی لٹکتے ننگی تاریں واپڈا کے اہلکاران نے جگہ جگہ جوڑوں پر ٹیپ بھی تاروں پر نہیں لگائے جس سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے ، اس سے قبل بھی مذکورہ محلے کے گھروں پر بچھے ہوئے بجلی تار اور گلیوں میں سے آہنی چیزیں لے جاتے ہوئے کئی لوگوں کو بجلی شارٹ سے نقصانات پہنچے ہیں ، اہل علاقہ نے ایس ڈی او واپڈا کو ان بجلی کی خطرناک تاروں کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اہل دیہہ نے بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی نہ ہونے پر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ ان بجلی کی تاروں کو جلد تبدیل نہ کیا گیا تو کسی بھی جانی نقصان کے ذمہ دار واپڈا کے احکام ہوں گے ، علاقہ کے عوام نے ایکسیئن واپڈا اور ایس اسی واپڈا گجرات کو تحریری درخواست دی ہیں کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے اور محلہ میں ناقص تاروں کو اتار کر وہاں فور کو ر تاریں ڈالی جائیں ۔