پندرہ مارچ کو صارفین کے حقوق کا عالمی دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائےگا:ندیم ساہی

گجرات: ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اے ڈی لیگل ندیم ساہی نے کہا ہے کہ 15مارچ کو صارفین کے حقوق کا عالمی دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔ ضلع گجرات کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ضلعی تحفظ صارفین کونسل نے پورے ضلع میں اسکی معلومات فراہم کر دی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اے ڈی لیگل ندیم ساہی نے بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے ساتھ صارفین کے حقوق کی حفاظت اور یک جہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ مزید انہوں نے بتایا کہ اس دن کی مناسبت سے پورے ضلع کی تمام تحصیلوں ، چھوٹے بڑے تمام علاقوں میں آگاہی کیمپ لگا کر صارفین کو معلومات فراہم گئی ہیں ۔ جس نے نہ صرف عوام میں حقو ق صارف کا شعور اجاگر ہوا ہے بلکہ دئیے گئے فون نمبرز پر ان کو قانونی معاونت اور آگہی بھی دی جارہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں پنجاب کنزیومر کی ہدا یات پر صارفین کونسل گجرات ایک سیمینار کا انعقاد بھی کر رہی ہے ۔ جس میں ہر مکتب زندگی کے لوگوں کو اسکے حقوق صارف کے تحفظ اور داد رسی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ کنزیومر کونسل کے دفتر واقع نور سٹریٹ شادمان کالونی رحمان شہید روڈ گجرات سے مزید معلومات کسی بھی وقت حاصل کی جا سکتی ہیں ۔