لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے سینیٹر اعتزاز احسن کی نااہلی کے لئے دائر پٹیشن کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر بحث کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے مقامی وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی، رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعتزاز احسن نے اپنی زرعی اراضی کی اصل آمدن کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کیا، اس لئے وہ سینیٹر بننے کے اہل نہیں ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کسی سینیٹر کو نااہل قرار دے سکتی ہے، عدالت نے اس نقطے پر بحث کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔