میمو اسکینڈل کمیشن کا اجلاس جاری

mansoor ijaz

mansoor ijaz

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور پاکستان ہائی کمیشن لندن میں وڈیو لنک کے ذریعے شروع ہوا۔ دوران اجلاس سابق سفیر حسین حقانی بھی ہائی کمیشن پہنچ گئے۔ منصور اعجاز سے حقانی کے وکیل زاہد بخاری، روبرو جرح کر رہے ہیں۔

منصور کا کہنا تھا وہ دو مئی کے متعلق فراہم کردہ ریکارڈ کے سو فیصد درست ہونے کادعوی نہیں کرتے۔ منصور اعجاز نے اپنے مضامین کی تصدیق کی جس پر زاہد بخاری کہا کہ مضامین میں تو آپ نے سنگین الزامات لگائے اور کمیشن میں ان الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں منصور اعجاز نے کہا تھا کہ بلیک بیری میں بہت سے حقائق چھپے ہوئے ہیں۔