افغانستان: (جیو ڈیسک) طالبان نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کا عمل معطل کر دیا ہے۔ طالبان نے فوری طور پر قطر میں دفتر کھولنے سے بھی معذرت کر لی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق طالبان کا کہنا ہے امریکہ اپنے موقف کو بار بار تبدیل کر رہا ہے۔ جس کے باعث اس کے ساتھ امن مذاکرات شروع نہیں کیے جا سکتے، اخبار کے مطابق افغان طالبان نیدوہا میں سیاسی دفتر کھولنے سے بھی معذرت کر لی ہے۔ افغان طالبان کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا افغانستان کے دورے پر ہیں۔