اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے سوئس عدالت کو خط لکھنا آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہو گی۔ جس کی سزا موت ہے۔ بہتر ہے توہین عدالت کر کے چھ ماہ کی سزا کاٹ لوں۔
میلسی جلہ جیم کیلئے چھ کروڑ کے ترقیاتی منصوبہ کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے استثنیٰ میں نے نہیں دی اسمبلی نے دی ہے۔ توہین عدالت سزا ہے چھ ماہ ہے اور غداری کی سزا ئے موت ہے اگر ہمیں بے وفائی کرنی پڑے تو اچھا ہے کہ سیاست چھوڑ کر عوام کی عدالت میں جائیں تاکہ فیصلہ عوام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا وزیراعظم اپنے ہی صدر کی کمر میں چھرا گھونمپے ہمیں یہ سبق دیا جارہا ہے پیپلز پارٹی کے لوگ غیرت مند ہیں اپنے محسنوں کو نہیں چھوڑتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سرائیکیوں کا حق ہے اپنا حق لے کر رہیں گے سرائیکی صوبہ کا نام پسند نہیں بے شک بہاولپور رکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نسل در نسل پیپلزپارٹی کے وفادار ہیں این آر او اور میمو گیٹ سکینڈل دراصل ہمارے خلاف سازشیں ہیں۔ لاہور والے ہمارے ایم پی ایز کو کچہ نہیں دیتے۔