اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں بے سمت میزائل چل رہے ہیں ۔ میڈیا کو قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے لئے اپنے نمائندوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے اور غلطیوں سے سیکھ کر ہی مستقبل میں میڈیا ایک ذمہ دار کردار ادا کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طرح پاکستان میں بھی میڈیا کے اندر سے ہی لوگ اٹھیں گے اور اس کو ذمہ دار بنائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پیمرا کونٹینٹ ریگو لیشن کے ذریعے اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے تاہم حکومت نہیں چاہتی کہ میڈیا کی خواہش کے خلا ف قوانین وضع کئے جائیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا اپنے نمائندوں کو کو قدرتی آفات کی رپورٹنگ کی تربیت دے۔