حیدرآباد: (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین واضح کرچکے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم کے مخالف ہیں۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سندھ اتحاد کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن اور کالا باغ ڈیم پر ایم کیو ایم کا وہی موقف ہے جو سندھ کے قوم پرستوں کا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ وہ سندھی تھے، ہے اور رہیں گے۔ پینسٹھ سال سیاس صوبے میں آباد رہنے کے بعد انہیں کسی سے سندھی ہونے کے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہوگا سندھ اتحاد کانفرنس سے رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی، جسقم آریسر گروپ کے چیئرمین عبدالواحد آریسراورادیب و دانشور حسین بخش ناریجو سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔