وزیرآباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کرنے والوں کو عوام بہت جلد سٹرکوں پر گھسیٹے گی۔ وزیر آباد میں جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا وزیراعظم کو سوئس حکومت کو خط لکھنا چاہیے اور اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو الیکشن میں عوام ان سے آٹا چینی کا بھا پوچھے گی۔
ان کا کہنا تھا انقلاب کی باتیں کرنے والوں کی سونامی تیزی سے وآپس جا رہی ہے۔ مشرف کی باقیات تبدیلی نہیں لا سکتی۔ ملک میں کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ صرف میاں نواز شریف ہیں۔