حضرت خواجہ گنج کرم حضرت پیرعلامہ ڈاکٹر ابو حماد کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا

گجرات : حضرت خواجہ گنج کرم حضرت پیر علامہ ڈاکٹر ابو حماد مخلص صدیقی چشتی کا سالانہ عرس مبارک جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے شریف میں منعقد ہوا ، عرس کی تقریب کی صدارت پروفیسر داکٹر محمد آصف ہزاروی نے کی ، جبکہ سرپرستی مولانا محمد حماد الدین صدیقی چشتی قادری نوشاہی نے کی ، خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد شاہد چشتی سیالوی مراتبی نے کیا ، اس موقع پر ممتاز علمائے کرام و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں پیر سید آل احمد شاہ سوہدرہ شریف ، حافظ محمد جمیل صدیقی ، میاں محمد ظفر نوشاہی ، میاں محمد ارشد ، حاجی محمد ریاض گجر خاں ، فیض رسول فیضان ، قاری مختار الحسن ، پیر سید احمد رضا شاہ ، علامہ ارشد سیالوی ، چوہدری خالد محمود چیمہ ، قاری مختار الحسن شاہ ، صاحبزادہ محمد کاشف ، قاری محمد اقبال ، حافظ محمد مظہر ، محمد عمران علی کیلانی ، علامہ محمد اعظم مجددی ، حافظ محمد انور نوشاہی ، محمد نصر چٹھہ ، مجاہد چشتی ، عمر حیدر چیمہ ، محمد شاکر صدیقی ، علی احمد گولڑوی ، عدیل سوہدرہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔