بھارت : (جیو ڈیسک) اترپردیش میں ٹرین اور جیپ کے تصادم میں پندرہ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہتراس ضلع میں ایک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ جیپ میں سوار سترہ افراد میں سے پندرہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ جیپ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جس نے ٹرین گزرنے سے پہلے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی۔