نیویارک: (جیو ڈیسک) سائنس فکشن فلم جون کارٹر تاریخ کی سب سی بڑی فلاپ فلم بننے کے قریب ہے، ڈزنی اسٹوڈیو کو بیس کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
والٹ ڈزنی کمپنی نے فلم کی تیاری پر پچیس کروڑ ڈالر اور پروموشن پر دس کروڑ ڈالر صرف کئے۔ اس کے باوجود فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔ کمپنی کے مطابق بیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں والٹ ڈزنی کا شیئر ایک فیصد نیچیگر گیا ہے۔
ہالی ووڈ ماہرین کے مطابق فلم کی کہانی سابق آرمی کیپٹن کی مریخ منتقلی سے متعلق ہے، اور اس کی کاسٹ میں انڈسٹری کا کوئی بڑا نام شامل نہیں۔