خانہ کعبہ جاکر بے گناہی کا حلف دینے کو تیار ہیں:چوہدری لہراسب رضا

گجرات : ہم پر قتل کا جھوٹا پرچہ درج ہوا،خانہ کعبہ جاکر بے گناہی کا حلف دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا دشمنی کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں،اور ہم بزرگوں پر وار کرنا بزدلی سمجھتے ہیں،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کتلونیا سپین کے صدر چوہدری لہراسب رضا نے چک سکندر لالہ موسٰے میں قتل ہونے والے شخص کے مقدمہ میں جھوٹے ملوث کئے جانے پر کیا،انہوں نے کہا کہ چک سکندر لالہ موسٰے میں قتل ہونے والے شخص کے حملے میں نہ ہم ملوث ہیں،اور نہ ہی اس میں ہمارا کسی قسم کا کوئی کردار ہے، بلکہ ہم خانہ کعبہ جا کر اپنی بے گناہی کا حلف دینے کو تیار ہیں،اور ہم اس بات کا بھی حلف دینے کو تیار ہیں،اگر کسی کے کسی موقعہ پر بھی ہم اس قتل میں ملوث ثابت ہو جائیں،تو ہم ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں، چوہدری لہراسب رضا نے کہا کہ اس مقدمہ قتل میں میرے بزرگ۔بھائی اور کزن اور یگر لوگوں کو بے بنیاد ملوث کیاگیا ہے، ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے،اور ہم پر ہونے والا جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔