اسلام آباد : (جیو ڈیسک)این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم کا جواب آج ہی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ناصر الملک کی زیر سربراہی سپریم کورٹ میں این آراو عملدر آمد کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے ہدایت موصول ہوگئی ہیں، جواب تحریری صورت میں جمع کرائیں گے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا وزیر اعظم کا جواب آج ہی جمع کرائیں جس کے بعد سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔