پرتگال میں معاشی بحران، اصلاحات اور بے روزگاری کیخلاف مظاہرہ

portugal

portugal

پرتگال : (جیو ڈیسک)پرتگال میں معاشی بحران نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔ حکومت کی معاشی اصلاحات، بے روزگاری اور مہنگائی کیخلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔سرکاری ملازمین کی تنظیموں اور مزدور انجمنوں کی کال پر تیسری بڑی ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ ہرقسم کی ٹرانسپورٹ اورکاروبار معطل ہے۔

سینٹری ورکرز سے لیکر سرکاری ملازمین تک ہڑتال میں شریک ہیں۔ ہڑتالی کارکن ٹرین اسٹیشنز،بس کے اڈوں اور دیگر جگہوں پر جمع ہو کر احتجاج کررہے ہیں جبکہ پولیس گشت میں اضافہ کردیا ہے۔