پنجاب: (جیو ڈیسک) نواز شریف نے جامعہ پنجاب میں طلباء میں کمپیوٹر لیپ ٹاپ تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے جہاں سیاسی معاملات پر اظہار خیال کیا وہاں کرکٹ کے شوق اور جیل کے دنوں کی یادیں بھی دہرائیں۔
طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت ہی مسائل کا حل ہے، انہوں نے ملک کو ہونے والے نقصان کا ذمہ دار مارشل لا اور آمریتوں کو قرار دیا۔ نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق نہیں لیپ ٹاپ دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ کا بہت شوق تھا۔ نواز شریف نے تقریب میں پرفارم کرنے والے طلبا کیلئے بھی لیپ ٹاپ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اس تقریب میں طلبا و طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔