قرارداد پاکستان نے مسلمانان ہند کی تقدیر بدل دی۔ صدر وزیراعظم

Meeting

Meeting

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان نے مسلمانان ہند کو ایک منزل اور ایک مقصد کے حصول کے لیے متحدہ کر دیا ۔ یہ ایک ایسا کارنامہ عظیم کارنامہ تھا جس نے مسلمانان ہند کی تقدیر بدل کررکھ دی۔

صدر زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہتر سال قبل برصغیر کے مسلمانوں نے ایک قرارداد کے ذریعے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا عہد کیا۔ اس سال یوم پاکستان کے موقع پر یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پارلیمنٹ نے آمریت کی نشانیوں کا کامیابی سے خاتمہ کردیا ہے اور پاکستان کا جمہوری آئین اپنی اصل شکل میں بحال کر دیا ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسلمانان ہند نے ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا تھا کہ جہاں اسلام کی اعلی اقدار پر مبنی ایک امن پسند اور خوشحال معاشرے کا قیام عمل میں آسکے۔ قائداعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان جتنا اپنے آپ کو منظم کریں گے، اپنا ہی وہ اپنی منزل کت قریب ہوں گے۔