افغان شہریوں کی ہلاکت، طالبان کا امریکیوں سے انتقام لینے کا اعلان

taliban

taliban

قندھار: (جیو ڈیسک) افغان طالبان نے قندھار میں سترہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے انتقامی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کو امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کی کارروائی پر اعتماد نہیں۔ افغانوں کا قتل عام منصوبہ بندی کے تحت کی گئی جس کا انتقام افغانستان میں امریکی فوجیوں سے لیا جائے گا۔

طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ایک سے زائد فوجی ملوث تھے، امریکی حکومت صرف ایک فوجی پر الزام عائد کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو ایک اور جرم ہے۔