الطاف حسین کا صدر زرداری، رحمان ملک سے رابطہ

Telephone

Telephone

پاکستان : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدرآصف زرداری اور رحمان ملک سے پر رابطہ کیا الطاف حسین نے قوم پرست تنظیم کی جانب سے سندھ کے حقوق کے نام پرکراچی میں نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر شہرکے مختلف علاقوں میں ماں بہن بیٹیوں کے گلوں سے زیورات چھیننے اور نازبیا حرکات کرنے کی شدید مذمت کی۔

الطاف حسین نے کہا کہ اپنے مطالبات کیلئے جلسے جلوس نکالنا ہر تنظیم کا حق ہے لیکن اس کی آڑمیں شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بناناکونسی اورکس طرح کی قوم پرستی کی عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوم پرست عناصراپنی پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے ایک بار پھر سندھ میں امن وبھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین نے صدر آصف زرداری اور رحمان ملک سے اپیل کی کہ ان پرتشددد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اورجن خواتین کے ساتھ لوٹ مار کی گئی انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

صدر آصف زرداری نے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ ان واقعات کی تحقیقات کرائی جائے گی صدر آصف زرداری نے کہاکہ سندھ کے عوام کو آپس میں ملکر رہنا ہے اور انہیں آپس میں لڑانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔ رحمن ملک نے الطاف حسین کو یقین دلایاکہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔