بھارت : ماؤ باغیوں نے اسمبلی کے رکن کو اغوا کر لیا

Maoists

Maoists

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ میں ماو باغیوں نے ریاستی حکمراں جماعت بیجو جنتا دل سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو اغوا کر لیا۔ سینتیس سالہ جینا ہی کاکا کو بھونیشور کے نواحی علاقے سے اغوا کیا گیا۔ماو باغیوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی پررہائی کیلئے تیرہ مطالبات کی فہرست بھی چھوڑی ہے۔

حکام کے مطابق یہ وہی مطالبات ہیں جو کچھ عرصے قبل اغوا کئے گئے دو اطالوی باشندوں کی رہائی کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ اطالوی باشندے اب بھی ماو باغیوں کی تحویل میں ہیں۔