ایکواڈور : (جیو ڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بیس افراد ہلاک اور چار ہزاروں سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیع علاقہ زیر آب آگیا اور مواصلاتی نظام دھرم برھم ہوگیا جس سے بیشترعلاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ملک میں تعلیمی ادارے بند کر کے متاثرین کے لئے ریلیف سینڑز قائم کر دئیے گئے ہیں۔
سیلابی پانی کے ریلوں کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔