اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے امریکا سے نئے تعلقات کیلئے پارلیمنٹ قواعد و ضوابط طے کر رہی ہے۔ سیئول میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم سے جرمنی اور جنوبی کوریا کے سفیروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا پارلیمنٹ امریکا سے تعلقات کے معاملے میں نئی شرائط پر کام کررہی ہے۔ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں نئی پالیسی اہم ہوگی۔