پنجاب : (جیو ڈیسک) کئی دنوں سے جاری غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور اور دیگر شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ لاہور میں مشتعل مظاہرین نے پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی جبکہ پمپ پر موجود سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ عوام نے احتجاجا جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک کردی۔
فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف دو روز سے جاری احتجاج میں کمی نہیں آسکی۔ سمندری روڈ پر مظاہرین نے آج سڑکوں پر نصب سائن بورڈ اکھاڑ کر پھینک ڈالے۔
سیالکوٹ اور وزیرآباد میں بھی بجلی کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا۔ ادھر ملتان کے شہر میلسی میں بھی عوام بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاولپور سے کراچی جانے والی شاہراہ بند کر دی۔