اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس چھ روز بعد آج شام دوبارہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ اجلاس میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے لیئے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھیں اور ان سے تعلق نئے رہنما اصول فراہم کیے گئے تھے۔
خصوصی کمیٹی کے چیئر مین میاں رضا ربانی نے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا تھا سلالہ چیک پوسٹ پر حملے جیسے واقعات کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے ان سفارشات کے بارے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا سفارشات پر عمل درآمد کی ضمانت نہیں دی گئی۔ ان سفارشات پر آج بحث شروع کی جائے گی۔