اسامہ بن لادن کی بیوہ اور خاندان کیخلاف مقدمہ کا آغاز

Amal

Amal

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اسامہ بن لادن کی بیوہ امل اور خاندان کے دیگر افراد کیخلاف اسلام آباد کی سب جیل میں مقدمہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امل کے وکیل کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت میں الزامات کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس موقع پر امل کے بھائی ذکریا السادہ نے میڈیا سے بات چیت میں عدالتی کارروائی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ انھیں مکمل انصاف ملنے کی امید ہے، عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دینے پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔