ممبئی : (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی انارکلی مشکل میں پڑی۔۔بھارتی سماجی تنظیموں نے تاریخ کو توڑ مروڑکر پیش کیے جانے پر ملائیکہ اروڑا کے آئٹم سونگ انار کلی ڈسکو چلی پر مقدمہ قائم کرا دیا۔ بالی ووڈ کی منی انارکلی بنی تو تاریخ ہی بدل دی۔۔اکبر بادشاہ نے جب انارکلی کو دیوار میں چنوایا ، اس وقت تو انارکلی نے آواز نہ اٹھائی مگر نئے زمانے کی انارکلی خاموش نہیں رہ پائی اور اس نے اکبر بادشاہ کے ظلم کے خلاف آواز تو نہ اٹھائی مگر شہزادے سلیم کی گلی ہی چھوڑ چلی۔۔
بالی ووڈ فلم ہاؤس فل ٹو کے گانے انارکلی ڈسکو چلی کی ریلیز پر بھارت کی سماجی تنظیمیں سیخ پا ہوگئیں اور انھوں نے فلم ڈائریکٹر ساجد ناڈیاڈ والا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت کی تاریخ پڑھتے ہوئے نئے زمانے کے بچے اس گانے سے کیا مطلب نکالیں گے وہ یہی سوال کریں گے کہ آخر انارکلی کو کس چیز کی ضرورت تھی اور وہ کیوں شہزادہ سلیم کی گلی چھوڑکر ڈسکو چلی گئی۔۔