ڈھاکا : (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش کو ایشیاکپ فائنل کے بعد ایشین کرکٹ کونسل میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کے مطابق اے سی سی نے فائنل کے آخری اوور کے بارے میں بنگلہ دیش بورڈ کا اعتراض مسترد کردیا ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے فائنل کے آخری اوور میں اعزاز چیمہ پر دانستہ محمود اللہ کو روکنے کا الزام عائد کیا تھا اور پانچ پینلٹی رنز دیکرمیچ کا فیصلہ انکے حق میں کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اشرف الحق نے کہا کہ فائنل کے بعد اعتراض بلاجواز ہے۔ان فیلڈ امپائرز نے جب کوئی شکایت نہیں کی تو اعتراض قابل قبول نہیں ہے۔ سرکاری طور پر بنگلہ دیش کو جواب دیدیا ہے کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں اس وقت سامنے آتی ہیں جب کرکٹ نہ جاننے والے بورڈ چلارہے ہوں۔ آئی سی سی نے بھی بنگلہ دیش کا اعتراض مسترد کردیا۔