پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیارکررہا ہے۔ شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیاہے۔ ایم ڈی پیپکو رسول خان کا کہنا ہے کہ چند روز میں سسٹم میں چار ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی اور صنعتوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی پی پیز سے مل بیٹھ کرکام کریں تو بجلی کے بحران کا حل نکل سکتاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں مختلف بجلی گھروں سے4 ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے شارٹ فال کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے وسائل بروئے کار لائیں گے ۔آئی پی پیز کو تیل کی فراہمی اور طلب سے متعلق ان کا کہنا تھا تیل کی یومیہ طلب32 ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ اس کی دستیابی 13 ہزار میٹرک ٹن ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداور میں مشکلات آرہی ہیں تاہم حکومت نے ادائیگی کے لیے رقم جاری کردی ہے اور بہت جلد بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔