برما : (جیو ڈیسک) برما میں حزبِ اختلاف کی رہنما آن سانگ سوچی نے خرابی صحت کے باعث اپنی انتخابی مہم ملتوی کر دی ہے۔آن سانگ سوچی نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینا تھا۔ برما میں آئندہ ہفتے کل اڑتالیس نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں اور آن سانگ سوچی کی جماعت ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
آن سانگ سوچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا تھکن کی باعث بلڈ پریشر کم ہو گیا ہے جبکہ قے کی شکایت بھی ہے۔ سانگ سوچی کومو حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہیں سنہ دو ہزار دس کے پارلیمانی انتخابات کے بعد نظر بندی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان کی جماعت نے سنہ انیس سو نوے کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم عسکری قیادت نے ان کو اقتدار سنبھالنے نہیں دیا تھا۔