شام : (جیو ڈیسک)شام کے شہر حمص میں سرکاری فوج اور اپوزیشن میں جھڑپیں جاری ہیں جس میں بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان کا خدشہ ہے۔ انسانی حقوق کے نمائندوں کا کہناہے کہ شہر میں جگہ جگہ دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں اور شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مقامی آبادی نے شامی فورسز پراندھادھند گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
حمص شہرحزب اختلاف کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کا اپوزیشن کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق حکومتی کارروائیوں میں اب تک ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔