پاکستان : (جیو ڈیسک) منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے دوکھرب تئیس ارب روپے فراہم کئے۔ سرمائے کی فراہمی کے لئے مارکیٹ سے سات روز کے لئے ٹی بلز اور انوسٹمنٹ بانڈز خریدے گئے۔ ان پرگیارہ عشاریہ پانچ پانچ فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔
منی مارکیٹ ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے دوکھرب بتیس ارب روپے کے بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش فراہم کیں۔ مارکیٹ میں سرمائے کی قلت کے پیش نظر مرکزی بینک تقریبا تین ماہ کے عرصے میں مجموعی طور پر چھبیس کھرب چہتر ارب روپے مارکیٹ کو فراہم کر چکا ہے۔