کراچی : (جیو ڈیسک) کرچی میں کشیدگی کے باوجود فیشن کے دلدادہ افراد کی دلچسپی کم نہ ہوئی۔ فیشن شو کے دوسرے روز موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہنے ماڈلزکو خوب پزیرائی ملی۔
موسم بہاراں کی مناسبت سے شوخ رنگوں کے دیدہ زیب ملبوسات پہنی ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو حاضرین کے چہرے کھل اٹھے۔ حوصلہ افزائی سے ماڈلز کا جوش وخروش بھی بڑھ گیا۔ فیشن شو کے شرکاء نے ڈیزائنرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب قرار دیا۔