ایران : (جیو ڈیسک) ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات تیرہ اپریل کو ہوں گے جبکہ امریکی سینیٹرز نے تہران کے خلاف سخت رویہ اپنانے کامطالبہ کردیا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ترکی کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران پر امن جوہری پروگرام کے حق میں ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات تیرہ اپریل کو ہوں گے۔ مقام کا تعین چند روز میں کردیاجائے گا۔ مذاکرات میں امریکا، چین، روس، فرانس، جرمنی اور برطانیہ شریک ہوں گے۔ دوسری جانب سینیٹر جان کیری اور لوگر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں کافی نہیں۔ جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ایران سے سخت رویہ اپنایا جاناچاہئے۔