پاکستان: (جیو ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کمیٹی کے خدشات دور کئے جائیں اور سفارشات پرنظرثانی کی جائے۔
متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار، پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
اجلاس نے مطالبہ کیا کہ جوسفارشات تیار کی گئی ہیں ان پرنظرثانی کی جائے متحدہ اپوزیشن کے رہنماں کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔