لاہور : (جیو ڈیسک) حساس اداروں اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ماڈل ٹان میں واقع اناسی بلاک ماڈل ٹاون میں گھر میں چھاپہ مارا اور انیس افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد جمعہ کی نماز کے بعد جہادی لٹریچر تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے لٹریچربرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔