بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر فو ج اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میں اور اس کے باہر موجود کچھ عناصر حالیہ تنازع کو حکومت اور فوج کے درمیان جنگ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اور فوج میں اختلافات ہونے کا تاثر صحیح نہیں اور اسے دور کر نے کی ضرورت ہے۔ اس سارے معاملے میں میڈیا کا کردار منفی رہا۔بھارتی آرمی چیف کے مطابق وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے رشوت کی پیشکش کا علم ہونے کے بعد موثر اقدامات کئے تھے۔