جاوید بٹ کی رکنیت معطلی نظریاتی ورکروں و کارکنوں کی تذلیل ہے :صابر رضا مغل

گجرات : تحصیل سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ مسلم لیگ نواز صابر رضا مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاوید بٹ کی رکنیت معطلی نظریاتی ورکروں و کارکنوں کی تذلیل ہے ، ورکرز کے اجلاس اور ساری تنظیم سازی جاوید بٹ کے سٹی دفتر میں ہوئی ، پی پی 111کو مضبوط بنانے میں سب سے اہم رول ادا کیا ، عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں وکلاء کی ریلی میں شرکت اور وکلاء کا سٹی دفتر میں استقبال کیا گیا ، جو قابل تحسین تھا ، جب گورنر راج لگا تو تاجر برادری اور ورکروں کارکنوں کے ساتھ سارا شہر مکمل بند کروایا ، امریت کے دور میں بھی پارٹی کا الم بلند رکھا جعلوں کی صعبتیں برداشت کرنے والے کی رکنیت معطل کرنا ، مسلم لیگ ن اور ورکرز کے ساتھ زیادتی ہے ، جاوید بٹ نے پارٹی ورکروں کو ہمیشہ سے ہی عزت دی ہے ، آج کوئی کہتا ہے ، کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے پارٹی کے قائد کے نعرے لگانا خلاف ورزی ہے تو یونیورسٹی کے سٹیج پر جو جو دیکھا گیا وہ سمجھ سے ہی بالاتر تھا کیا یہ میرٹ ہے ہم پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں خود شامل ہو کر میرٹ کی بنیاد پر جاوید بٹ کی رکنیت بحال کی جائے ، ورنہ گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا نقصان ہو گا ، جاوید بٹ نے ہمیشہ ورکروں کے حق میں آواز اٹھائی ، ضلع کے سینئر نائب صدر چوہدری فرخ مجید نے جاوید بٹ کے حق میں لکھا ہے ، وہ قابل تحسین ہے ہم چوہدری فرخ مجید کو سپورٹ پیش کرتے ہیں ، صابر رضا مغل ، چوہدری عابد گجر ، چوہدری سلیم گجر ، سونا بٹ ، بلال بٹ ، الیاس احمد انصاری ، سجاد شاہ ، سید زوار حسین شاہ ، سید قمر عباس شاہ ، سید افہیم شاہ ، سید عاصم شاہ ، عابد حسین ، افتخار احمد ، سیٹھ قیصر ، ابراہیم خان ایڈووکیٹ ، عدنان بٹ ، راجہ حنیف ، حاجی صادق ، شیخ کرامت اللہ ، عارف چوہان ، نوید چوہان ، مہر جمیل ، مہر سرفراز مہر بوبی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔