لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کو اکسانے والے خود کو بری الزمہ قرارنہیں دے سکتے

لالہ موسیٰ : سابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کو اکسانے والے اپنے آپ کو بری الزمہ قرارنہیں دے سکتے ، انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبہ کے تمام ترمالی اختیارات اب پنجاب حکومت کے ہاتھ میں ہیں ، میاں شہباز شریف نے قوم ک خون پسنے کی کمائی کا اربوں روپیہ سستی روٹی سکیم کے نام پر تندوروں میں جھونک دیا اب نوجوان نسل کو سیاسی رشوت کے طور پر لیپ ٹاپ دئیے جا رہے ہیں ، جبکہ منافع بخش صوبہ اربوں روپے کے اوور ڈرافٹ پر چل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسائل کی کمی نہیں ، پنجاب میں شہنشاہیت قائم کئے ہوئے ، شریف برادران کی بیڈ گورنس کے باعث فضول خرچیوں اور ذاتی تشہیر پر تو اربوں خرچ کئے گئے مگر بجلی کے کسی منصوبے کو شروع نہ کے گیا ، حالانکہ اب بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ، پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایک سازش کے تحت پہنچا دکھانے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر توجہ نہ دے کر سیاسی اور ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے ، انہوںنے کہا کہ پنجاب سے بجلی کی ترسیل میں کوئی امتیازی سلوک روا رکھا نہیں جا رہا ، حصے سے زیادہ بجلی پنجاب کو مل رہی ہے ، پنجاب پر لوٹوں کی مدد سے برسر اقتدار شریف برادران ، عوام کو لوڈ شیڈنگ کے نام پر احتجاج کی دعوت دے کر ملک دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں ، جو ان کے سیاسی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔