اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں پارلیمان میں پیش کی گئی نیٹو سپلائی کی بحالی اور امریکہ سے تعلقات سے متعلق سفارشات پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بابر اعوان کی جگہ قمر زمان کائرہ شریک ہیں کیونکہ بابر اعوان کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن اور اتحادیوں کے تحفظات کے بعد سفارشات میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا تھا جو پانچ اپریل تک پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔