سندھ: (جیو ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بدامنی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
کراچی میں نشانہ وار قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو شام تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی نوٹس لے چکے ہیں۔