ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،گیس کا اخراج جاری

Gas pipeline

Gas pipeline

ڈیرہ بگٹی : (جیو ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی پیر کوہ پلانٹ میں گیس کی پیداواری عمل متاثر ہو گئی پائپ لائن سے گیس کا اخراج جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں تین مختلف کنوؤں سے پلانٹ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا ہے دھماکے کے بعد متاثرہ پائپ لائن سے گیس کا اخراج روکنے کیلئے او جی ڈی سی ایل کے انجنئیرز نے کنوؤں کے والز بند کر دئے ہیں تاہم دھماکے کے نتیجے میں پیر کوہ پلانٹ میں گیس کی پیداواری عمل متاثر ہو چکی ہے جس کے باعث پیر کوہ پلانٹ سے سوئی کمپریسر پلانٹ کو گیس کی سپلائی متاثر ہو گی۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی کلیرنس ملنے کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا جس میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے لگ سکتے ہیں حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔